خانیوال ونواح کے محلوں، مارکیٹوں میں بھکاریوں کی بھر مار

 خانیوال ونواح کے محلوں، مارکیٹوں میں بھکاریوں کی بھر مار

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) خانیوال وگردونواح کے محلوں، مارکیٹوں میں بھکاریوں کی بھر مار۔

، متعدد بھکاری اپنے یا بچوں کے سر ،باز و، ٹانگوں پر فرضی پٹیاں باندھ کریا فرضی معذور بن کر مانگتے ہیں ،بھکاریوں سے شہری پریشان، شہر کے گلی محلوں اور تجارتی مراکز پر بھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔بھکاریوں نے مانگنے کیلئے نت نئے طریقے ایجاد کر رکھے ہیں کوئی بجلی کا بل اور کوئی گھر جانے کا کرایہ تو کوئی ادویات اور دیگر ضرورت کا بہانہ بنا کر لوگوں سے بھیک مانگتا دکھائی دیتا ہے ،شہریوں کے انکار پر بدعائیں دینا بھی ان کا وطیرہ بنا ہے ، مساجد کے باہر بھی ہر نماز کے دوران بھکاری خود ساختہ پریشانی سنا کر نمازیوں سے پیسے اینٹھتے ہیں ۔ سماجی شخصیت اور شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں