محکمہ سکولز، 20ہزار پرائمری اساتذہ کی سیٹیں ختم
ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے 20ہزار پرائمری سکول ٹیچرز کی سیٹیں ختم کردیں ،سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کا پہلا مرحلہ مکمل تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے پرائیویٹ کئے گئے سکولوں کے اساتذہ کی سیٹیں ختم کردیں ۔
سکول انفارمیشن سسٹم میں پہلے پہلے کل سوا لاکھ آسامیاں خالی تھیں جن میں پی ایس ٹیز کی تقریباً اسی ہزار سے زائد خالی تھیں اب ایسے سکول جو پیف کے حوالے کئے گئے ہیں ان اساتذہ کی 20ہزاراسامیاں ختم کردی گئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایس پر پوسٹ سمری تبدیلی کر دی گئی ہے اے ای اوز کے مراکز سے وہ سکولز بھی ختم کر دیئے گئے ہیں جو سکولز پیف کو ہینڈ اوور ہوئے ہیں وہ سب سکولز پوسٹس سمیت سسٹم سے ختم کر دئیے گئے ہیں اس طرح اساتذہ کے خدشات سچ ثابت ہوگئے کہ پرائیویٹ کئے گئے سکولوں کے اساتذہ کا مستقبل ختم کردیاگیا اب دوسرے مرحلے میں نجکاری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں جس کے بعد ایلمنٹری سکولز کی فہرست بھی تیار کی جارہی ہے ۔