گیس برائوزرز کے چالان،موٹروے پولیس کیخلاف مظاہرہ

گیس برائوزرز کے چالان،موٹروے پولیس کیخلاف مظاہرہ

ملتان (لیڈی رپورٹر )ایکسل لوڈ کا بہانہ بنا کرگیس براؤزر پر بھاری جرمانے ، چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا موٹر وے پولیس کے خلاف احتجا ج ۔آئی جی موٹر وے پولیس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا ۔

پاکستان بھر کے صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں چیئرمین ملتان شہر احتشام الحق،صدر ظفر اقبال صدیقی،چیئرمین جنوبی پنجاب مرزااعجاز علی دیگر عہدیداروں شیخ اصغر اکبر،ملک طاہر ڈوگر،ملک اختر حسین،خواجہ محمد فاروق،عزیز الرحمن انصاری، شیخ عبدالندیم،سیف اللہ شیخ نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگی ہونے کے باعث عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پہلے ہی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قوت خرید مہنگی ہونے اور مہنگائی کے باعث کھو چکے ہیں قدرتی گیس بھی پریشر کی کمی اور مخصوص اوقات میں دستیابی کے باعث عوام کو ایل پی جی گیس بھی مہیا نہیں ہو رہی ۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس گیس براؤزر کے 50/50ہزار کے ناجائز چالان بند کرے کیونکہ اس کے باعث گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے اور گیس بھی ناپید ہو رہی ہے جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے موٹر وے پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ جب چاہے جہاں چاہے گیس براؤزر کے ناجائز اور بھاری چالان کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں