سموگ کا سبب بننے والے 2بھٹے سیل،11گاڑیاں تھانے بند

سموگ کا سبب بننے والے 2بھٹے سیل،11گاڑیاں تھانے بند

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ہر ضلعی انتظامیہ کا انسداد سموگ کریک ڈاؤن بلاتفریق روزانہ جاری ہے ۔

محکمہ ماحولیات نے کبیروالا میں اینٹوں کا ایک اور بھٹہ مسمار کردیا جبکہ سرائے سدھو میں ایک بھٹہ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری طرف سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک دن کے دوران دھواں چھوڑنے والی 11 گاڑیاں تھانوں میں بند کرادی گئیں ۔مالکان کو 22 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ماحول دشمنوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گاضلعی انتظامیہ سموگ میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے شہری ساتھ دیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں