بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا :مہر مظہر رخسار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے۔
کہا ہے کہ پاک افواج قومی سلامتی کی ضامن ہے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا یہ پاکستانی نوجوانوں کا آئیڈل ہیں پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں پوری قوم پر قرض ہے جسے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے چکایا جائے گا دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سہولت کاروں ا ور ان کے معاونین کا خاتمہ کرنا ہوگا ایسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عز م کو متزلزل نہیں کرسکتی ۔