یوسی 41دائرہ بستی فلتھ ڈپو میں تبدیل،آوارکتوں کی بھرمار
ملتان (لیڈی رپورٹر)یوسی 41دائرہ بستی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، آوارہ کتوں کی بھرمار، علاقہ فلتھ ڈپو میں تبدیل۔
،اہلیان علاقہ کا احتجاج ،چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔اس سلسلہ میں اہلیان علاقہ بستی دائرہ یونین کونسل 41کے مکینوں نے ظہیر عباس گیلانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس موقع پر ظہیر عباس گیلانی،سرتاج خان،سلطان خان،ندیم سیال، جگنو خان،صفدر شاہ،علی وارث، عمیر احمد ندیم عباس،وسیم عباس نے بتایا کہ دائرہ بستی میں صفائی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کوڑا اٹھانے کا کوئی انتظام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سادات کالونی، مکران کالونی،دربار بی بی پاکدامن اور وارڈ نمبر 6کے علاقے فلتھ ڈپو کا منظر پیش کررہے ہیں جو کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی کا واضح ثبوت ہیں۔ جبکہ علاقہ میں آوارہ کتوں کی بھی بھرمار ہے جو گلی گلی موجود ہیں جن سے خواتین اور بچوں میں خوف وہراس ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 29اہلکار صفائی پر مامور ہیں جن میں سے 13ڈیوٹی پر آتے ہیں اور باقی گھر بیٹھے سپروائزر عارف بھٹہ،بلال بھٹہ کی آشیرباد سے انکا حصہ انکو ادا کرکے تنخواہیں وصول کرتے ہیں ۔