ریت ٹھیکیدار کے کارندوں کا دیہاتی پر تشدد
گگو منڈی(نامہ نگار)ریت ٹھیکیدار کے کارندوں نے دیہاتی پر تشدد کر دیا۔ نواحی گاؤں 251 ای بی کے مکینوں نے الزام عائد کیا ۔
گاؤں میں ریت کا ٹھیکیدار فی ٹرالی مقررہ شرح سے کئی گنا زیادہ ٹیکس ناجائز وصول کر رہا ہے اس امر پر اہلیان دیہہ نے احتجاج کیا اور جگا ٹیکس دینے سے انکار کیا تو ٹھیکیدار کے کارندوں نے سعید کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا ۔