بنیادی مرکز صحت جودھ پور لاوارث،ادویات نایاب
جودھ پور بارہ میل ،چوپڑ ہٹہ(نمائندہ دنیا)بنیادی مرکز صحت جودھ پور لاوارث،میڈیکل آفیسر کی سیٹ ایک ماہ سے خالی،ہسپتال چھوٹے ملازمین چلانے لگے ،سرکاری ادویات نایاب،مریض خوار، کمپیوٹرکاسسٹم بالکل سست ہے۔
مریضوں کو اندراج کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ،ہسپتال کی عمارت زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے متبادل جگہ مریضوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہونے لگی۔رات کی شفٹ کے ملازمین گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے لگے ،ہسپتال سے عوام کا اعتماد اٹھ گیا۔تفصیل کے مطابق بنیادی مرکز صحت جودھ پور لاوارث بن چکا ہے ،میڈیکل آفیسر کی ایک ماہ سے سیٹ خالی پڑی ہے ،نظام چھوٹے ملازمین نے سنبھال رکھا ہے ،ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مریض بازار سے مہنگی اور ناقص کوالٹی کی ادویات خریدنے پر مجبور ہیں،کمپیوٹر سسٹم بالکل ناکارہ ہوچکا ہے جس سے مریضوں کے اندرراج کے لیے گھنٹوں لگ جاتے ہیں، عمارت زیر تعمیر ہونے کی وجہ سے متبادل جگہ مریضوں کے لیے تکلیف دہ ہے ،رات شفٹ کے ملازمین اکثر ڈیوٹی سے غاب ہوتے ہیں، شہریوں نے کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر خانیوال اور سی ای او ہیلتھ خانیوال سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔