نان نفقہ کے دعویٰ کی رنجش، ساس پرڈنڈوں سوٹوں سے تشدد

نان نفقہ کے دعویٰ کی رنجش، ساس پرڈنڈوں سوٹوں سے تشدد

کوٹ ادو(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)نان نفقہ کا دعوی دائر کرنے کی رنجش پر داماد کا والد اور ساتھی کے ہمراہ ساس کے گھر دھاوا،ڈنڈوں سوٹوں سے ساس کی انگلیاں توڑ دیں، کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ بھی کر دیا۔

سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر فرار ،اراضی کے تنازع پر مخالفین کارشتہ دار کی بیوی پر تشدد ،بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ موضع پتل غربی کے رہائشی ریاض حسین چانڈیہ کی بیٹی عائشہ ثنا کی شادی شفیع چانڈیہ کے بیٹے شاہد چانڈیہ کے ساتھ ہوئی تھی ،گھریلو ناچاقی پر عائشہ ثنا اپنے والدین کے گھرتھی اور عدالت میں خاوند کے خلاف نان نفقہ وحق مہر کا دعویٰ دائر کیا ہوا تھا،اسی رنجش پر گزشتہ روز شاہد چانڈیہ نے والد شفیع چانڈیہ اور ساتھی بھولا بھٹی کے ہمراہ ریاض چانڈیہ کے گھر داخل ہوکراپنی ساس ارشاد بی بی پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کیا، جس سے اس کے ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں ،بالوں سے پکڑ کر صحن میں گھسیٹتا رہا جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں یونس تگہ نے اراضی تنازع پر اپنے بھائی امجد ،والدہ خالدہ بی بی کے ہمراہ اپنے رشتہ دار کنڈا سٹاپ کے رہائشی عابد تگہ کے گھرداخل ہوکر اس کی بیوی روبینہ پروین پر تشدد کیا، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں