درجنوں وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی وسامان سے محروم
ملتان( کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ مظفرآباد اور بی زیڈکے علاقوں سے ثمینہ ثمر اور کاشف سے جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین لئے ،تھانہ الپہ کے علاقے میں ذوالفقار سے دو ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں معاذ علی سے ملزموں نے موبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی اور دولت گیٹ کے علاقوں سے نوید احمد اور محمد عامر سے جھپٹا مارکرموبائل فونز چھین لئے گئے ۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں رانا ممتاز علی سے ڈاکو موبائل لے گئے جبکہ قیصر عباس ، تنویر عزیز ،محمد راشد ،اوصاف محمد ، محمد اکمل ، محمد سفیان ،بابر علی ،فیاض حسین ، محمد فاروق ، محمد زاہد ، عمر طارق ،محمد طاہر الرحمن ،فرحان علی، اسلم ، حسیب ،شہباز،نواز ،کامران ،محمد تنویر ، محمد سرفراز ،محمد افضل ،عامر شاہ ،فرحان اعجاز ، محمد وجاہت ،محمد شاہد ،شوکت حسین اور اصغر بشیر سے نقدی ،موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز سمیت دیگر سمیت سامان چوری ہوگیا۔