بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس
ملتان(خصوصی رپورٹر)بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ایڈمیشن کمیٹی کا اجلاس ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی زیر صدارت ہوا۔ چیئر مین ایڈمیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے سپرنگ 2025میں داخلہ کیلئے اشتہار کے بارے میں بریف کیا۔
وائس چانسلر نے کہاکہ جامعہ زکریا ساؤتھ پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہونے کے ناطے یہاں کے لوگوں کو کوالٹی ہائر ایجوکیشن کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے لہذا سپرنگ 2025 سمسٹر میں داخلے اسی سلسلے کی آخری کڑی ہے ۔