کھیلتا پنجاب نے نئے ٹیلنٹ کے راستے کھول دئیے ،اجمل چانڈیہ

 کھیلتا پنجاب نے نئے ٹیلنٹ کے راستے کھول دئیے ،اجمل چانڈیہ

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر سپورٹس بورڈ اجمل خان چانڈیہ نے ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 ڈویژنل مقابلوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اجمل خان چانڈیہ نے باسکٹ بال کے میچ میں شرکت کی اور ڈویژنل سپورٹس بورڈ کے آفیشلز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے حکومت کے ابتدائی دنوں میں کھیلتا پنجاب جیسے انیشیٹیو سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کیا، کھیلتا پنجاب گیمز نے نئے ٹیلنٹ کے راستے کھول دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیل سے نوجوانوں میں لیڈر شپ کو فروغ ملتا ہے اور کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں میں قوت برداشت پیدا ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں