ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں خانم بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں خانم بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
سی ای او راٹھور گروپ رانا محمد لطیف، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے رانا محمد سلیم خنیف، ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری، عبداللطیف انور، محمد طاہر نسیم،پریذنٹ ڈسٹرکٹ بور ڈ آف منیجمنٹ احمد رضا، پرنسپل ادارہ ہذا عدیل احمد خان غوری نے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانم بلاک کی تعمیر نہ صرف ادارہ ہذا کی ضرورت تھی بلکہ خانیوال کی عوام کا ایک خواب بھی تھا، خستہ حال بلڈنگ سے جہاں ٹریننگ کرنے والے بیٹے اور بیٹیا ں پریشان تھیں وہیں اساتذہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا تھا، دل خانیوال کی عوام کیلئے دھڑکتا ہے ، خانیوال کی تعمیر و ترقی میں اپنا ہر ممکن تعاون کریں گے ، ادارہ ہذا سے 78 فیصد سے زیادہ تربیت حاصل کرنے والے نوجوان بچے اور بچیاں آج ناصرف باعزت روزگار کمارے ہیں بلکہ اپنا خاندان کی کفالت بھی کررہے ہیں،ووکیشنل ٹریننگ اسٹی ٹیوٹ نہ صرف نواجوانوں کو ہنر مند بنارہا ہے بلکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے ، ہمارے ملک سمیت دنیا بھر میں اس وقت ٹیکنیکل افراد کی اشد ضرورت ہے ۔ تقریب کے اختتام پر معروف بزنس مین عامر ایوب پراچہ نے خانم بلاک کی تعمیر کیلئے 100 بوری سیمنٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔