نومبر میں 42بچے حفاظتی تحویل میں لئے ،30لواحقین کے سپرد

نومبر میں 42بچے حفاظتی تحویل  میں لئے ،30لواحقین کے سپرد

ملتان (لیڈی رپورٹر) نومبر میں چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو کی جانب سے خصوصی انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری رہے نومبر کے مہینے میں 42 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔

جبکہ 30 بچوں کو لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا گیا حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں بھکاری، گھر سے بھاگے ،گمشدہ، لاوارث نومولود، بے آسرا اور دیگر بچے شامل تھے ۔ بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات اور بذریعہ چائلڈ ہیلپ لائن کال 1121 بھی حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں