انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ میں مسلم پبلک سکول کی جیت

انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ  میں مسلم پبلک سکول کی جیت

ملتان (خصوصی رپورٹر)انٹر سکول بیس بال مسلم پبلک سکول نے نشاط سکول کو ہرادیا۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ملتان ڈویژن بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر سکول بیس بال چیمپئن شپ کے سلسلہ میں کھیلے گئے ۔میچ میں مسلم پبلک سکول ملتان نے نشاط سکول ملتان کو ایک رنز سے ہرادیا میچ کے مہمان خصوصی پروفیسر عامر رحمن تھے ۔جن کے ہمراہ محمد جمیل کامران فرحان ثقلین حیدر کاشف اور رانا صابر بھی موجود تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف ہوا پروفیسر عامر رحمان نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کا آج کل فقدان ہے ایسے میں سکول لیول پر ایسی سرگرمی کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں