بی زیڈ یو، انٹرپرینیور شپ ایمبیسیڈرز کی تعارفی نشست کا اہتمام
ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ، انوویشن، اور کمرشلائزیشن کے انٹرپرینیورشپ ونگ نے ایک نہایت دلچسپ اور متحرک انٹر پرینیور شپ ایمبیسڈرز کی تعارفی نشست کا انعقاد کیا۔
اس نشست میں یونیورسٹی کے 45 سے زائد شعبوں کے طلباء نے بطور ایمبیسڈرز شرکت کی، جو یونیورسٹی میں انٹرپرینیورشپ کلچر کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے ۔نشست کا آغاز احمد علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ORIC، کے مختصر خیرمقدمی کلمات سے ہوا، جنہوں نے طلباء کو اس پروگرام کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور ان کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد، ڈاکٹر جاویریہ، کوآرڈینیٹر انٹرپرینیورشپ، نے طلباء کو ان کی ذمہ داریوں اور کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔