مہنگی پٹرولیم مصنوعات عوام کی پشت میں خنجر،خواجہ سلیمان

مہنگی پٹرولیم مصنوعات عوام کی پشت میں خنجر،خواجہ سلیمان

ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،ضلع صدر سید جعفر علی شاہ،پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ،کفایت حسین صدیقی، ملک قیصر اقبال کمبوہ، ذیشان ظفر حامد ، سید عاطف علی شاہ، اکمل خان بلوچ، چودھری عبدالمنان گوندل، یعقوب راجپوت نے کہا ہے۔

 کہ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشر با اضافہ 26کروڑ غریب قوم کے پشت میں چھرا گھونپ نے کے مترادف ہے مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوام کا نہ رکنے والے احتجاج کو کوئی نہیں روک پائے گاغریب عوام پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔اب سوائے فاقوں کے عوام کے پاس کوئی راستہ نہیں موجودہ ملکی معیشت کی بے لگام بدحالی کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ حالی کا شکار ہو چکی ہے معیشت کو مستحکم کرنے کے دعویداروں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں موجودہ حکومت نے فی الفور پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو مرکزی تنظیم تاجران پاکستان آئندہ چند روز میں احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ملتان سمیت ملک بھر کے لاکھوں چھوٹے تاجر بھی معاشی طور پر متاثر ہیں لیکن حیران کن صورتحال یہ ہے کہ موجودہ حکومت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے گذشتہ 75سالوں سے اقتدار پر آنے والے حکمران ایک دوسرے پر کرپشن و لوٹ مار کے الزامات تو عائد کرتے ہیں لیکن افسوس کہ اقتدار میں آکر عوام کی بھلائی کے لئے آٹے میں نمک کے برابر بھی کام کو ترجیح نہیں دیتے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں