میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر ،احمد یار ہنجرا

میاں برادران کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر ،احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ضلعی صدر مسلم لیگ ن وچیئرمین فوکل پرسن وزیر اعلٰی مانیٹرنگ ٹیم محکمہ صحت پنجاب ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ میاں برادران کی قیادت میں ملک 76 سال بعددوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا۔

معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی بہتری کیلئے بے پناہ اقدامات کئے ۔ملک احمد یار ہنجراکا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کاریکارڈ تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہات اور سیمی اربن علاقوں سمیت تمام مراکز صحت کی بوسیدہ خستہ حال عمارتیں خوبصورت کلینکس میں تبدیل ہوں گی،1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی تیزی سے جاری ہے ،ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286، نارتھ زون کے 363 اور جنوبی زون کے 587 مراکز صحت شامل ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لاشوں کا پراپیگنڈا کررہی ہے ، پی ٹی آئی کا ہرلیڈر مختلف نمبر بتا رہا ہے ،علی امین گنڈاپور نے ہزاروں افراد کے مرنے کا بتایا،کسی مرنے والے کے ورثاء کی ویڈیو سامنے نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں