عدم برداشت میں اضافہ، لڑائی جھگڑوں میں متعدد زخمی

عدم برداشت میں اضافہ، لڑائی جھگڑوں میں متعدد زخمی

ملتان ( کرائم رپورٹر)اغوا اور تشدد کے واقعات میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں علی نے اپنی بیوی نائلہ پر تشدد کیا۔

تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں اقصیٰ بی بی پر تشدد کیا ، تھانہ کینٹ کے علاقے میں ریاض وغیرہ نے کومل کو دھمکیاں دیں جبکہ فرخ وغیرہ نے فرزانہ بی بی پر تشدد کیا ، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں ظفری وغیرہ نے عدنان کی بیوی کو اغوا کر لیا ، تھانہ صدر کے علاقہ میں جمیل وغیرہ نے جہانزیب پر تشدد کیا ، تھانہ قادر پور راں کے علاقہ میں عمران وغیرہ نے اکرم کو زخمی کر دیا ، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں رخسانہ بی بی کو سسرال والوں نے دھمکیاں دیں اور زدو کوب کیا ، تھانہ قطب پور کے علاقہ میں بشیر وغیرہ نے سعید کی زمین پر قبضہ کی کوشش کی جبکہ وسیم نے اپنی سالی کو دھمکیاں دیں ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عابد وغیرہ نے نگینہ بی بی پر تشدد کیا جبکہ غفور وغیرہ نے شان پر تشدد کیا ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں