ماچھیوال کے شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)تھانہ ماچھیوال کی حدود نواحی گاؤں 166 ای بی کے رہائشی محمد عبداللہ ،محمد ارشد ندیم ،طارق و دیگر اہل علاقہ کا پولیس تھانہ ماچھیوال کے خلاف احتجاج ۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس مخالفین کے ساتھ مل کر ہماری انتقال شدہ زرعی اراضی پر قبضہ کرانا چاہتی ہے ،پولیس خود کھڑی ہو کر فائرنگ کراتی رہی ،دو مویشی بھی ہلاک ہوگئے ،ہماری فصل تباہ کر ادی، ۔متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ ماچھیوال کا ایس ایچ او ہمارے مخالفین اشرف اور اسلم وغیرہ کے ساتھ مل کر ہماری زمینوں پر قبضہ کرانا چاہتا ہے جب کہ ان لوگوں کے نام یہاں پر ایک مرلہ بھی زمین نہیں ہے اور ہمارے نام ساری زمین انتقال شدہ ہے ،پولیس زبردستی ہم سے بیان کرا کر زمین ہتھیانا چاہتی ہے اور عدالتی احکامات کو بھی تھانہ ماچھیوال پولیس ہوا میں اڑا رہی ہے ، ایس ایچ او ماچھیوال کا ہمارے گھروں پر چھاپے مارنا معمول بن چکا ہے ،جھوٹے پرچے دے رہا ہے ، اپنی فصل کاشت کرنے سے روکا جا رہا ہے ۔ایس ایچ او کا کہنا کہ دونو ں فریق رشتہ دار ہیں،تقسیم کے معاملے پر لڑ رہے ہیں ،جو قانون ہاتھ میں لے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔متاثرین عبداللہ جٹ ،محمد ارشد ،محمد اشرف ندیم ،طارق محمود و دیگر نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف دلائیں۔