میپکو نے نومبر میں 2551بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

میپکو نے نومبر میں 2551بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے ماہ نومبر میں 2551صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ 2367بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرواکر 159 ملوث افراد کو رینجرزاورپولیس فورس کے ہمراہ آپریشن میں گرفتارکرکے حوالات منتقل کیاگیا۔ مجموعی طورپر 168ملین روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

45ملین روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کرکے خزانے میں جمع کروایاگیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ یکم تا 30نومبر 2024ء کے دوران ملتان سرکل میں358بجلی چوروں کو33ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور356 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہواجبکہ موقع سے 11افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں197افراد کو 6.91 ملین روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور 195 یف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 12بجلی چوروں کو گرفتارکروایاگیا۔وہاڑی سرکل میں 233 بجلی چوروں کو19.64ملین روپے جرمانہ عائدلیاگیا اور 190مقدمات درج ہوئے جبکہ 15صارفین کو گرفتار کروایا گیا ۔ بہاولپور سرکل میں315 صارفین کو 22.69ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 315مقدمات درج ہوئے جبکہ 32افراد کو گرفتارکیاگیا۔ساہیوال سرکل میں300 بجلی چوروں کو30.79ملین روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور 280افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 32صارفین گرفتارہوئے ۔رحیم یار خان سرکل میں502 صارفین کو17.96ملین روپے جرمانہ عائداور502ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 34بجلی چور گرفتارہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں