700ڈینگی ورکرز6ماہ کی تنخوا ہوں سے محروم

700ڈینگی ورکرز6ماہ کی تنخوا ہوں سے محروم

ملتان(لیڈی رپورٹر)محکمہ صحت ملتان کے سات سو سے زائد ڈینگی ورکرز کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر متاثرہ ورکر نے خود سوزی کا اعلان کر دیا ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ صحت ملتان میں گزشتہ کئی سال سے بھرتی کئے گئے سات سو کے قریب ڈینگی ڈیلی ویجز ورکرز چھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ انہی ڈینگی ورکرز انسداد پولیو مہم سمیت دیگر امور بھی سر انجام دیئے ہیں ۔انسداد پولیو مہم سے قبل ورکرز کے بائیکاٹ کے ڈر سے صرف ایک ماہ کی تنخواہ ادا کی گئی جبکہ چھ ماہ کی تنخواہیں اب تک نہیں دی گئی ۔جس پر ایک متاثرہ ورکر ندیم لاشاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔جس میں ندیم لاشاری نے کہا ہے کہ تنخواہ نہ ملی تو سوموار کو محکمہ صحت ملتان کے دفتر کے سامنے پٹرول چھڑک کر آگ لگا لوں گا،چند ماہ قبل بیٹی بہتر علاج کے پیسے نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئی،اب کیا اپنے باقی بچوں گھر والوں کو زہر دے دوں ، میں نے اگر کوئی بھی غلط قدم اٹھایا ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی،میرے گھر کا بل 37 ہزار روپے آیا ۔میں کہاں جائوں، دوسری جانب گیارہ ماہ قبل بھرتی کئے گئے پچھتر ڈینگی ورکرز کو بھی گیارہ ماہ سے ایک بھی تنخواہ نہیں دی گئی ، جبکہ سات سو ڈیلی ڈینگی ویجز ورکرز چھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں، ادھر ڈینگی ورکرز کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ، ڈینگی ورکرز کا کہنا تھا کہ ملتان کے سیاسی نمائندوں، کمشنر ،ڈپٹی کمشنر ، سی ای او ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ سے مایوس ہو چکے ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں،گھروں پر فاقے ہیں چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی نہ مستقل کیا جا رہا ہے ایسا رہا تو خود کشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں