پی ٹی آئی نے سیاسی کلچر کو تہس نہس کردیا : عاطف حسین
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار کے رکن وممتاز قانون دان چوہدری عاطف حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ سیاست میں ۔
شدت پسندی لاکر پی ٹی آئی نے جوراہ اپنائی ہے اس نے ملک کے سیاسی کلچر کو تہس نہس کردیا ہے اب ہر اپوزیشن سیاسی جماعت اس مثال کو سامنے رکھ کر اسلام آباد پر چڑھائی کا سوچ سکتی ہے جو ملکی جمہوری نظام کیلئے گھمبیر معاملہ ہے کہ ملک کے سیاسی کلچر کو امن کی طرف کیسے لایا جائے ۔