ہمسائے کی پانچویں کلاس کے یتیم بچے سے زیادتی

ہمسائے کی پانچویں کلاس  کے یتیم بچے سے زیادتی

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)او باش ہمسائے کی 10 سالہ پانچویں کلاس کے یتیم بچے سے زیادتی ،پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی مدعیت میں اوباش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ بیٹ قائم والا چکر دری کے رہائشی اختر اقبال بھنڈ مرحوم کا 10 سالہ بیٹا پانچویں کلاس کا طالبعلم شاہزیب گزشتہ روز المسلم سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ہمسائے صفی اللہ گرمانی اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر فصل کماد میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ بد فعلی کی، حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔،پولیس صدر کوٹ ادو نے متاثرہ بچے شاہزیب کے چچا غلام مجتبی بھنڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں