بلدیہ اہلکاروں نے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگا دی
وہاڑی(خبرنگار) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے ساتھ بلدیہ اہلکاروں نے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگا دی۔
، پورا علاقہ دھواں کی لپیٹ میں شہریوں کا دھوئیں کے باعث سانس لینا بھی دشوار تفصیل کے مطابق ایک طرف تو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب میں سموگ کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے لیکن دوسری طرف وہاڑی بلدیہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی محنت پر پانی پھیر رہا ہے وہاڑی گرلز ڈگری کالج کے نزدیک وہاڑی بلدیہ کے اہلکاروں نے کوڑا کرکٹ کے بڑے ڈھیر کو اٹھانے کی بجائے وہی پر آگ لگا دی جس پر پورا علاقہ دھوئیں کی لپیٹ میں آ گیا اس دھوئیں کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا ہے پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے کہیں بھی کوڑا کرکٹ فصلوں کی باقیات میں آگ لگانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور آگ لگانے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی بھی کی جا رہی ہے لیکن بلدیہ وہاڑی نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرعام کوڑا کرکٹ کے ڈھیر کو آگ لگائی ہوئی ہے کسان اتحاد رجسٹرڈ کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر یہاں کوئی غریب کسان اگر اپنی فصل کی باقیات کو آگ لگاتا تو قانون فوری حرکت میں آکر اسکو گرفتار کر چکا ہوتا ۔