نومبر:2516 شہریوں نے خدمت مرکز کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا:ڈی پی او
لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر ) خدمت مراکز کی مدد سے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے پولیس خدمت مرکز نومبر کارکردگی رپورٹ جاری ہونے پر کیا۔خدمت مرکز نے نومبر 2024 میں 2516 شہریوں نے خدمت مرکز کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول میں 135، جنرل ویریفیکیشن 1083 اور وہیکل ویری فکیشن 22 افراد مستفید ہوئے ۔گمشدگی رپورٹ 69 ، مقدمہ کی کاپی 08 ،کرایہ داری کا اندراج 201 خدمت مرکز نے دستیابی کو یقینی بنایا گیا جبکہ 573 نئے لرنر ، 86 رینول لائسنس اور 339 ریگولر لائنس بھی جاری کئے ۔