ڈاکٹر ملک عدنان اسلامیہ یونیورسٹی شعبہ میڈیا سٹڈیز کے چیئرمین تعینات
ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عدنان ملک شعبہ میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیئرمین تعینات ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
ڈاکٹر ملک عدنان 100 زائد ریسرچ آرٹیکلز تحریر کر چکے ہیں ،انکی دو کتابیں بھی مارکیٹ میں آچکی ہیں جبکہ ڈاکٹر ملک عدنان ایم فل کے بیس جبکہ پی ایچ ڈی کے پانچ سے زائد طلبہ کے سپروائزر بھی ہیں ،ڈاکٹر ملک عدنان کی بطور چیئرمین تعیناتی پر علم و ادب سے تعلق رکھنے والے افراد نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ملک عدنان کی تعیناتی سے میڈیا سٹڈیز کے شعبے کو تقویت ملے گی ،شعبے کی ترقی اور طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوگی۔