سیوریج لائنوں کی صفائی مہم تیز،عملہ کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

سیوریج لائنوں کی صفائی مہم تیز،عملہ کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ایم ڈی واسا کی سیوریج لائنوں کی صفائی مہم تیز اور عملہ صفائی کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے اور پائپ لائن کی صفائی سے قبل اور بعد از صفائی کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو پیش کی جا رہی ہے ۔سیوریج سب ڈویژنوں کی ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں کارکردگی رپورٹ کے مطابق چاہ غوث والا،بسم اللہ کالونی مین لائن،چاہ ڈھورے والا،دہلی گیٹ تھلہ سادات وحدت کالونی، چوک شہیداں،بستی درھیباں،علی ٹاؤن،چونگی نمبر14ٹی بی ہسپتال روڈ،حسن آباد گیٹ نمبر1،پٹھان مارکیٹ لنک روڈ،کڑی مصری خان،منیرآباد،شاہ فیصل کالونی،شاداب کالونی،نواں شہر،جمیل آبادکالونی،محلہ رحیم آباد ڈسپنسری والی گلی،نیو نقشبند کالونی،محلہ قدیر آباد کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی۔ایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور لائنوں کی صفائی پر مامور سٹاف کیلئے تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دریں اثناء سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کی مرمت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے واسا کی طرف سے صفائی اور سیوریج لائنوں کی مرمت کیلئے کئے گئے  اقدامات کو کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں