محنت کش کے گھر سے موٹر سائیکل و بائیسکل چوری
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )چور محنت کش کے گھر سے موٹر سائیکل و بائیسکل چوری کرکے فرار مقدمہ درج ۔۔۔
تفصیل کے مطابق لڈن کی علی الدین کالونی میں گزشتہ شب محنت کش قمرزمان بھٹی کے گھر کے صحن سے چور موٹر سائیکل اور بائیسکل چوری کر کے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تھانہ لڈن پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے