شہریوں کو بوگس چیک دینے والے 5افراد پر مقدمات

شہریوں کو بوگس چیک دینے  والے 5افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر )پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

بستی ملوک پولیس کو بھرانوں مائی نے بتایا کہ ملزم محمد اعجاز نے رقم کے عوض چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا ۔دریں اثنا دہلی گیٹ پولیس کو معاذ بلال نے بتایا کہ ملزم مدثر نے ادھار کی مد میں رقم وصول کی جس کی بابت چیک دیا جو جعلی و بوگس پایا گیا،جلیل آباد پولیس کو محمد عمیر نے بتایا کہ ملزم ملک اجمل اور ضمیر حسن نے رقم لے کر امانت میں خیانت کرکے ارتکاب جرم کیا جبکہ شاہ رکن عالم پولیس کو سلیم قریشی نے بتایا کہ ملزم شاہد اشرف نے لاکھوں کی رقم بطور امانت لیکر پیسوں کی واپسی کا دوماہ کا تقاضہ کیا جو امانت میں خیانت کرتے ہوئے رقم واپس کرنے سے انکاری ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں