منشیات فروش گرفتار 16لٹر دیسی شراب برآمد

منشیات فروش گرفتار 16لٹر دیسی شراب برآمد

دوکوٹہ (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس دوکوٹہ نے 16 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ کے شفٹ انچارج قمر عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ مبارک چوک میں گشت پر تھے کہ ایک شخص کو مشکوک جان کر روکا تو وہ بھاگ کھڑا ہوا جس کو قابو کیا گیا تو اس کی شناخت محمد شکیل عطاء ولد عطاء محمد سے ہوئی جس سے 16 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جس پر اس کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ مترو میں درج کرا دیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں