بی زیڈ یو،خصوصی طلبہ کیلئے ریمپ بنانے کا فیصلہ

بی زیڈ یو،خصوصی طلبہ کیلئے ریمپ بنانے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں سپیشل طلبا کے لئے ڈیپارٹمنٹس اور ایڈمن آفس میں ریمپ بنانے کافیصلہ ، فوکل پرسن تعینات کردی گئیں ۔۔۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی حکام نے سپیشل افراد کے عالمی دن کے موقع پر معذور طلباو طالبات کے لئے بڑا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وائس چانسلر نے فوری طور پر تمام شعبوں میں سپیشل طلبہ کے لئے ریمپ بنانے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کو نقل وحرکت میں آسانی ہو جبکہ تمام ایڈمنسٹریشن آفیسز میں بھی ریمپ بنائے جائیں گے ۔ سپیشل طلبا کے اس پراجیکٹ کی دیکھ بھال کے لئے فوکل پرسن تعیناتی کردی گئی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈاکٹر جویریہ عباس اس پراجیکٹ کو مکمل کرائیں گی جس کے لئے انہوں نے کام شروع کردیاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کے پراجیکٹ ونگ کی طرف سے اس پراجیکٹ کے لئے خطیر رقم کا مطالبہ سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ پراجیکٹ تمام شعبوں کواپنے ذریعہ سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تمام شعبے اپنے فنڈز سے ریمپ کی تعمیر مکمل کرائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں