نشتر، معطل ڈاکٹروں ،نرس کی بحالی کیلئے جزوی ہڑتال

نشتر، معطل ڈاکٹروں ،نرس کی بحالی کیلئے جزوی ہڑتال

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے معطل ڈاکٹروں نرس کی بحالی، ایچ آئی وی معاملے پر شفاف انکوائری کمیٹی بنا کر اصل ذمہ داروں کا تعین اور۔۔۔

 پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کی جانب سے نشتر ہسپتال آئوٹ ڈور میں دوسرے روز بھی جزوی ہڑتال، انتظامیہ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس میں پورا دن آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا ، مریضوں کا معائنہ کیا گیا،نشتر ہسپتال انتظامیہ تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں پچیس مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے اور ایم ایس نشتر ہسپتال سمیت نیفرالوجی وارڈ کے پانچ ڈاکٹروں اور ہیڈ نرس معطل کرنے پر گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کی جانب سے منگل کو بھی مسلسل دوسرے روز نشتر ہسپتال آوٹ ڈور میں صبح کے وقت کام بند کروا دیا گیا تاہم کچھ دیر بعد نشتر ہسپتال انتظامیہ نے آ کر آئوٹ ڈور کو فعال کروا دیا جس کے بعد مریضوں کا معائنہ ہونا شروع ہوا۔ اس طرح منگل کو بھی پورا دن نشتر ہسپتال انتظامیہ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا یوں آئوٹ ڈور میں جزوی ہڑتال کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب اندرون سندھ ، کے پی اور بلوچستان کے بھی بعض اضلاع سے آئے کچھ مریض بغیر معائنہ اور علاج واپس لوٹ گئے ، ادھر گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے عہدیدار ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ، ڈاکٹر شہزاد ملانہ ، ڈاکٹر وقار نیازی،اور ڈاکٹر میاں خضر کا کہنا تھا کہ جب تک پنجاب حکومت نشتر ہسپتال ڈائیلسز یونٹ کے معاملے پر شفاف انکوائری کمیٹی بنا کر ایچ آئی وی کا سورس تلاش نہیں کرتی اور معطل ڈاکٹروں نرس کو بحال کر کے اصل ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں