ملتان کینٹ کی تعمیر وترقی کیلئے اقدامات کئے جائیں،سردار عاطف

ملتان کینٹ کی تعمیر وترقی کیلئے  اقدامات کئے جائیں،سردار عاطف

ملتان (لیڈی رپورٹر )کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردارعاطف سلطان نے کہا ہے ملتان کینٹ کی تعمیر وترقی اور پرکشش ماڈل علاقہ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر۔۔۔

 اقدامات کئے جائیں اور شہریوں و تاجروں کی سہولیات میں اضافہ کیلئے کام کرینگے ملتان کینٹ کے شہریوں کیلئے 24 گھنٹے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں شہریوں اور تاجروں کی شکایات کافوری ازالہ میری ترجیحات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبرکینٹ بورڈ و ضلعی ممبر امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں