لائن سٹاف کی جانوں کے تحفظ کیلئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد

لائن سٹاف کی جانوں کے تحفظ  کیلئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نوازبھٹی کی ہدایت پر لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے۔

 ، لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے ، سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے میپکوممتازآباد سب ڈویژن میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر کی زیرنگرانی سیفٹی انسپکٹر ملتان سرکل سجاد قیصر بھٹہ نے ممتازآباد سب ڈویژن میں ٹی اینڈ پی/پی پی ای پریڈ کا انعقاد کیا۔سیفٹی ٹیم نے ایس ڈی اورائو عبدالقیوم اور لائن سپرنٹنڈنٹ ساجد کامران کے ہمراہ کو سیفٹی لیکچر دیا اور انہیں ایچ وولٹیج ڈیٹیکٹر اور گراؤنڈنگ/ارتھنگ سیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں