سکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز جنوری سے ہوگا

سکولوں کی نجکاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز جنوری سے ہوگا

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کے تیسرے مرحلے کاآغاز جنوری سے کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

بتایاگیا ہے کہ پنجاب سکولز ریفارم پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 5ہزار سے زائدسکولوں کو پرائیویٹائز کیا گیا تھا جب کہ دوسرے مرحلے کے لئے درخواستیں جمع کی جاچکی ہیں جن کی سکروٹنی کاعمل جاری ہے اب تیسرے فیز بھی شروع کیا جائے گا تیسرے فیز میں 2903 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا ۔ایک سو سے زائد بچوں اور دو ٹیچر والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔تیسرے فیز میں اپ گریڈ ہونے والے ہائی سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کردیا جائے گا۔اس مرحلے میں مڈل سے اپ گریڈ ہوکر ہائی ہونے کے باوجود سکولوں میں اساتذہ فراہم نہ کئے جانے والے اداروں کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 5863 ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں۔دوسرے مرحلے میں 4453 سکول آؤٹ سورس کئے جا نے ہیں تیسرا فیز مکمل ہونے تک 13 ہزار سکول پرائیوٹائز کردیئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں