پولیس نے 2منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا، شراب برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر )چہلیک پولیس نے دوران گشت دو اشخاص کو گرفتار کرکے شراب برآمد کرلی ۔
۔پولیس نے بتایا کہ دوران گشت محلہ گلشن آباد سے دواشخاص کو مشکوک جان کر قابو کیا جن کی تلاشی کے دوران 20کین بیریئر اور15لٹر شراب برآمد کرلی گرفتار ملزموں کی شناخت جیمسن جانی اور جاوید مسیح عرف جیدہ لاہوری کے ناموں سے ہوئی جن کو تھانہ حوالات میں پابند سلاسل کے بعد کارروائی شروع کردی ۔