ہائی ٹینشن ،لوٹینشن سکیموں پر کام کے سبب بجلی بند رہے گی
ملتان (خصوصی رپورٹر) میپکوترجمان کے مطابق ریجن میں جاری ترقیاتی منصوبوں / ہائی ٹینشن /لوٹینشن سکیموں کی تکمیل۔
، فیڈرز کی بائفرکیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے 5اور6دسمبر کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے 5دسمبر کوملتان سرکل کے 11کے وی بوہڑ گیٹ، پیراسماعیل،فیملی فوڈز2،باقر پور،ایس ایم فوڈ، گروپ آف انڈسٹریز،اے اینڈ زیڈ،انیس ٹیکسٹائل مل،گارڈن ٹاؤن، کینٹ، الفضل، امام شاہ،انڈسٹریل،بستی ملوک ،پیراں غائب ،علامہ اقبال،امیر آباد،فرید آباد،خواجہ خدا یار،امام شاہ گرڈ سٹیشن سے نو بجے صبح سے ایک بجے دوپہر تک لوڈمینجمنٹ ہوگی۔