معذوری کوٹہ : 12 ملز، فیکٹریاں 36 کروڑ کی ڈیفالٹر

 معذوری کوٹہ : 12 ملز، فیکٹریاں 36 کروڑ کی ڈیفالٹر

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن قراۃ العین میمن کا صنعتی اداروں میں تین فیصد معذور کوٹہ کے مطابق بھرتی نہ کرنے پر داد رسی کے لئے نوٹس، مظفرگڑھ کی 12 ٹیکسٹائل ملز فیکٹریاں 36 کروڑ کی مبینہ ڈیفالٹر نکلی۔۔۔

ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے ملز مالکان کو معذوری کوٹہ پورا نہ کرنے پر مطلوبہ رقم بیت المال پنجاب میں جمع کرانے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ذرائع۔تفصیل کے مطابق مقامی ملز میں مبینہ طور پر تین فیصد معذور کوٹہ کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر قراۃ العین نے مراسلہ نمبری 2128 جاری کرتے ہوئے نجی فیکٹریوں میں 3 فیصد معذور کوٹہ قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ماہ میں واجبات بیت المال پنجاب اکاونٹ میں جمع نہ کروانے پر قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیا ،نجی ملوں اور فیکٹریوں میں معذور افراد صرف ریکارڈ کی حد تک ہیں بوگس انٹریاں کر کے زمہ دار اداروں کیساتھ دھوکہ دہی کے مرتکب ہو رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے صنعتی اداروں میں معذور افراد کی بھرتیوں میں کمی پر ڈپٹی کمشنر کے نوٹس لینے کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں