گگو منڈی،بہن کے منگیتر پر تشدد، اغوا کرلیا، مقدمہ درج

 گگو منڈی،بہن کے منگیتر پر  تشدد، اغوا کرلیا، مقدمہ درج

گگومنڈی(نامہ نگار)دوافرادکابہن کے منگیترپروحشیانہ تشدد،اغواء کرکے لے گئے ۔اجمل اپنی ہونے والی دلہن کے گھراس کے کپڑوں اورجوتوں کاسائز پوچھنے گیاتولڑکی کے بھائیوں نے اسے اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں265۔ای بی کے رہائشی محمداسحا ق نے اپنے بھائی رزاق ساکن191۔ای بی کی بیٹی مصباح بی بی سے اپنے بیٹے اجمل کی شادی طے کررکھی تھی ۔گزشتہ روزاجمل اپنے چچارزاق کے گھراپنی ہونے والی دلہن کے کپڑوں اورجوتوں کاسائز کاپوچھنے گیاتومصباح بی بی کے بھائیوں شفاقت علی،رفاقت علی نے اپنے دونامعلوم ساتھیوں سمیت اجمل کوبہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعداسے اغواء کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے۔ محمداسحا ق کی اطلاع پرپولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں