روڈز کی تعمیر سے ترقی اور خوشحالی آئیگی:عون حمید
مونڈکا(نامہ نگار )ترقیاتی منصوبہ جات نئے روڈز کی تعمیر سے سفر میں آسانی معاشی ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔
مظفرگڑھ مہرپور سے خان گڑھ تک 34 کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ڈوگر گروپ کے سربراہ ایم پی اے سردار محمد عون حمید ڈوگر نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ جات علاقہ کے عوام کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں جس سے نہ صرف سفر میں آسانی آئیگی بلکہ معاشی ترقی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ان جدید روڈز کی تکمیل کے بعد شہریوں کو سہولت ملے گی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے یقین دلاتا ہوں بہت جلد یہ منصوبہ جات پایۂ تکمیل کو پہنچیں گے اور عوام اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔