لڑائی جھگڑے ،چوری کے واقعات، لاکھوں کا نقصان

 لڑائی جھگڑے ،چوری کے واقعات، لاکھوں کا نقصان

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)لڑائی جھگڑے ، چوری کے واقعات، شہریوں سے نقدی،قیمتی سامان چھن گیا ۔

 تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع درگھ کے عابد حسین درگھ کی دکان کے باہر رکھے مرغیوں والے پنجرے کو توڑ کر نامعلوم چور 30 ہزار مالیت کی مرغیاں اٹھا کر لے گئے ، تھانہ دائرہ دین پنا ہ کے علاقہ میں عبدالمجید کے گھر سے نامعلوم چور4موٹریں پنکھے کاپر تار استری گرینڈ مشین اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے ،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ موضع چودھری کے محمد بلال پھلروان کو رشتے کے تنازع پر اقبال پھلر ون نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے اس کا سر پھاڑ دیا واپڈا ٹیم کوٹ ادو نے وارڈنمبر 14 بی گلی پاکستان سکول والی میں آپریشن کے دوران عتیق الرحمن راجپوت کو بجلی چوری کرتے رنگ ہاتھوں پکڑ لیاجبکہ پولیس صدر کوٹ ادو نے سدیلہ چوک میں ناکہ کے دوران تیز رفتاری پر شاہ زور ڈالاکے ڈرائیور اللہ ڈتہ ورک کوڈالے سمیت تھانے بند کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں