قوانین کی خلاف ورزی پر 4لاکھ 33ہزار افرادکیخلا ف کارروائی
ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے رواں سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 4 لاکھ 33 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 28 کروڑ 48 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
اوورلوڈنگ کرنے والی 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور ون وے کی خلاف ورزی پر 12 ہزار زائد شہریوں کو جرمانہ عائد کیا گیا گاڑیوں کے شیشوں پر بلیک پیپر لگانے پر 17 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈرائیونگ لائسنس کی خلاف ورزی پر 87ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے ۔ سموگ کا سبب بننے والی 15 ہزار سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی 6 ہزار سے زائد گاڑیوں کو مختلف تھانوں، سیکٹر دفاتر میں بند کروایا گیا، رجسٹریشن کے بغیر ڈرائیونگ پر 53 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ۔اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 55 ہزار سے زائد موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سکول و کالجز، بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 250 سے زائد ٹریفک آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے ۔