سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا کی درستگی کا کام شروع

سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا کی درستگی کا کام شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا کی تصحیح کاکام شروع ہوگیا تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے سسٹم ریکارڈ کو مکمل کرنے کے لئے ڈیٹا کی درستگی کا کام شروع کردیا۔۔۔

 جس کے لئے تمام فوکل پرسن کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ سی ای او آفس میں ریکارڈ کے ساتھ حاضر ہوں اور ریکارڈ کو درست کریں ۔شیڈول کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب سے ریکارڈ کی درستگی کاکام شروع ہوگیا۔ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں آج ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں سوموار کوڈی جی خان، مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور او بہاولپور میں منگل کوسرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بدھ کو فیصل آباد، ٹی ٹی سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ میں جمعرات کو گوجرانوالہ، گجرات، ایم بی دین، حافظ آباد، نارووال اور سیالکوٹ میں جمعہ 13دسمبر کو راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں ہفتہ 14دسمبر کو درستگی کاعمل کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں