لڈن روڈ دانیوال چوک پر ٹریفک جام معمول

 لڈن روڈ دانیوال چوک پر ٹریفک جام معمول

وہاڑی(خبرنگار ) لڈن روڈ دانیوال چوک پر صبح سکول ٹائم پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ۔ عوام کو شدید پریشانی کا سامنا۔

تفصیل کے مطابق صبح سکول ٹائمنگ اور سکول چھٹی کے وقت پر لڈن روڈ دانیوال چوک میں بدترین ٹریفک جام رھنا معمول بن گیا سکول کالج جانے والے بچے بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں بچوں کا اکثر لیٹ جانے پر سکول ،یونیورسٹی اور کالج کی پڑھائی کا نقصان ہونے لگا ہے والدین کا کہنا ہے کہ لڈن روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پرائیویٹ سکول اور کالجز کی بھر مار کی وجہ سے صبح اور دوپہر طلباء اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس حکام سے متعدد بار اپیل کی کہ دن کے دونوں اوقات میں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی والدین نے اعلی حکام سے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تو مشکلات کم ہو سکتیں ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں