22ہزار شہریوں نے خدمت مراکز کا رخ کیا،سہیل چودھری

22ہزار شہریوں نے خدمت مراکز کا رخ کیا،سہیل چودھری

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے عوام الناس کو خدمت مراکز پر لوگوں کو سہولیات خدمات فراہم کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن اور ٹریفک وارڈن کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں اور انہیں ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولتیں بہم پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ خدمت مراکز میں تعینات ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک افسر لوگوں کو خدمات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خدمت مراکز میں لوگوں کا رش پولیس پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ ان مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں عوام کی غیر معمولی دلچسپی دیکھی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک ماہ میں تین ، ساڑھے تین ہزار تھی جو اب بڑھ کر صرف اکتوبر میں بائس ہزار سے زائد ہو گئی ۔ دیگر خدمات اس کے علاوہ ہیں۔ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن اور ٹریفک وارڈن کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا ۔ تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں سینئر ٹریفک وارڈن قمر رشید ، محمد جاوید، محمد ارشد، محمد عارف، فرخ محمود ، محمد اقبال ، ساجدہ نذیر ، کلثوم عاشق، نازیہ عبدللہ ، ٹریفک وارڈن محمد مہر اخلاق، کاشف غفور، سخی سرور، عدنان اعجاز ، محمد طارق ، آ صف امین ، عبدلشکور، آ صف حسین، خرم شہزاد وغیرہ شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں