کھلے مین میں موٹر سائیکل گرنے سے طالب علم کی ٹانگ ٹوٹ گئی
میلسی (نامہ نگار )کالونی روڈ پر کھلے مین میں موٹر سائیکل گرگیا،طالب علم کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد پڑھیار نے میلسی میں ادھوری سڑکیں مکمل کرائی ہیں مگر کالونی روڈ مین ہولز پر ڈھکن نہیں لگائے ۔جس کی وجہ سے گزشتہ روز دی ایلما سکول کا طالب علم محمد کاشف اپنے 125 موٹر سائیکل سمیت مین ہول میں گرگیاجس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید زخمی ہوگیا۔شہری محمد ندیم،علیم الدین اور ملک وسیم نے اسسٹنٹ کمشنر سے مین ہول پر ڈھکن لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔