منشیات فروش گرفتار، 30لٹر شراب،60لٹر لاہن برآمد
بورے والا (نمائندہ دنیا)تھانہ ساہوکا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی منصور امان اﷲ اور۔
ڈی ایس پی بورے والا کی ہدایات کے مطابق تھانہ ساہوکا پولیس ایس ایچ او چودھری محمد زبیر سندھو نے پولیس ٹیم اور سب انسپکٹر مہر محمد ندیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی چک نمبر 311 ای بی میں کامیاب ریڈ کر کے 30 لٹر شراب اور 60 لٹر لاہن سمیت غلام مصطفیٰ ولد باغ علی قوم وٹو سکنہ 311 ای بی کو گرفتار کرتے ہی مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔