بجلی چوری پر 83صارفین پکڑ ے گئے ،63لاکھ جرمانہ
ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور۔
نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایک روز میں مزید83افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔59بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیااور 2افراد کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر63 لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ 5دسمبر 2024ء کو ملتان سرکل میں11بجلی چوروں کو16لا کھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور11 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں8افراد کوایک لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائد اور8یف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں5بجلی چوروں کو2 لاکھ20 ہزار روپے جرمانہ عائد ، بہاولپور سرکل میں3 صارفین کو2 لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائداور3مقدمات درج ،ساہیوال سرکل میں9 بجلی چوروں کو7لاکھ روپے جرمانہ عائد اور7افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں23صارفین کو5 لاکھ20ہزار روپے جرمانہ عائداور23ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 2بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔ مظفرگڑھ سرکل میں10 صارفین کو 3 لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ عائد اور5مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں8 بجلی چوروں کو 21 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد ، خانیوال سرکل میں6 صارفین کو3لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیااور مختلف پولیس سٹیشنوں میں2ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن میں ایک روز میں مزید 4کروڑ40لاکھ روپے واجبات /بقایاجات وصول کئے گئے ۔