تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، سامان ضبط، جرمانے

  تجاوزات کے خلاف کریک  ڈاؤن ، سامان ضبط، جرمانے

شجاع آباد(نامہ نگار)چیف آفیسر عمر مختار کا شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سامان ضبط، جرمانے۔

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سلمان ظفر کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد عمر مختار نے ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جارہا ہے ۔ جو لوگ وارننگ کے باوجود باز نہیں آتے انکا سامان بھی ضبط کیا جاتا ہے اور موقع پر جرمانے بھی عا ئد کئے جاتے ہیں۔ چیف آفیسر عمر مختار نے پاکستان پریس کلب شجاع آباد کے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ تجاوزات قائم کرنے والے رعا یت کے مستحق نہیں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں